شہر میں پانی کی قلت کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار

حکومتی کمیٹی ایم کیوایم کے اراکین کو منانے کیلئے پریس کلب پہنچ۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جون 2016 18:31

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون۔2016ء) :ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار نے حکومت سندھ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پانی کی قلت کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج ضرور کیا جائیگا۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی توجہ دلانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیاجائے گا۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سندھ کے خلاف نعرے درج تھے۔دوسری طرف حکومتی کمیٹی ایم کیوایم کے اراکین کو منانے کیلئے پریس کلب پہنچ گئی۔جہاں پر انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے احتجاجی مظاہرے کووزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے مذاکرات کیے۔تاہم ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے۔