بلاول بھٹو کے ناکام جلسے نے پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کا پردہ فاش کر دیا ہے،بیرسٹرسلطان محمود

مسلم لیگ ن پانامہ لیکس کی وجہ سے عوامی سطح پر شدید ترین رسوائی کا شکار ہو چکی ہے ،جلسہ سے خطاب

اتوار 5 جون 2016 18:00

اکال گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری مجید کہتا ہے کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کوئی سیٹ نہیں لے گی تواس کے پیٹ میں مڑوڑ کیوں اُٹھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو کے میرپور میں ناکام جلسے نے پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن پانامہ لیکس کی وجہ سے عوامی سطح پر شدید ترین رسوائی کا شکار ہو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف عمران خان کی ولوالہ انگیز قیادت میں دن بدن تیزی سے ریاست کے اندر عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ہم آنے والے انتحابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے حکومت قائم کرنے جا رہے ہیں۔اقتدار میں آ کر چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کروائیں گئے تا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر)چوہدری مشتاق کی تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ چکسواری میں تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے۔چوہدری محمد مشتاق نا صرف چکسواری میں سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں بلکہ اُن کا میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایک حلقہ اثر ہے۔جس کا ہمیں بھرپور فاہدہ ہو گا۔اِن خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام گڑھ میں ظفر انور کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہونے والے بڑے جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے چوہدری ظفر انور ،جسٹس (ر)چوہدری محمد مشتاق ایڈووکیٹ ،راجہ وسیم خالد ،چوہدری محمد صدیق ،طارق ایوب باوا شریف ،ابرار نیار ایڈووکیٹ،ندیم بوٹا ،حاجی طالب ،نوید مشتاق ،محسن ذیشان ،چوہدری رخسار ،محمد معید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ظفر انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں مجید نامی ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھنکیں گئے۔

ایسے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔جو نسلوں تک احسان کو یاد رکھتے ہیں۔میرے ساتھ دینے والے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حلقہ سے تھانے اور کچیری کی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔مجید کے شر کی وجہ سے لوگ اُس کے ساتھ ہیں ۔مجید کے شر اور ڈر کو زمین بوس کر کے رکھ دوں گا۔آزاد کشمیر کی سیاست میں اگلے 72گھنٹے بہت اہم ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سے قبل اسلام گڑھ انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔میرپور سے بیرسٹر سلطان کے ہمرا ہ چوہدری محمد منشا ،چوہدری امجد اعنصر صارم ،نصیر احمد چوہدری ،معروف چوہدری ،شکیل چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔