کمشنر فیصل آباد مو من علی آغا کاسستے رمضان بازارگو جرہ کا اچانک دورہ

اتوار 5 جون 2016 17:57

گوجرہ۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016 ) گوجرہ میں سستا رمضان بازار دو دن پہلے ہی لگا دیا گیا ہے جس کی چیکنگ کے لیے اتوار کی چھٹی ہو نے کے باوجود کمشنر فیصل آباد مو من علی آغا نے اچانک دوپہر کورمضان بازار کا دورہ کیا، اس مو قع پر حا جی عبدالقدیر اعوان ایم پی اے ، ممبر سستا رمضان کمیٹی عامر خان،محسن اشفاق اورنور حسین انصاری نے ان کو سستے رمضان بازارکے بارے میں بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

ان کو بتایا گیا کہ سستے رمضان بازار میں تمام اشیائے خوردو نوش سستے داموں مہیا کی جا رہی ہیں جس پر مومن علی آغا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ عوام کو رمضان شریف میں سستے رمضان بازار کے ذریعے ریلیف دینا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کا حصہ ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح وقتا فوقتا سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :