سیالکوٹ کی پہلی ای کورٹ کا افتتاح (کل )ہو گا

اتوار 5 جون 2016 17:57

سیالکوٹ۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016 )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ کل سوموار کو سیالکوٹ کی پہلی ای کورٹ کا افتتاح کریں گے ‘ ای کورٹ کے قیام کی بدولت ناصرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے شہادت بذریعہ وڈیولنک ہوسکے گی، یہ بات سینئر سول جج سیالکوٹ یاسر حسین نے بتائی ، انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں ای کورٹ کے اجراء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ کا انقلابی اقدام ہے جس سے ایسے گواہان جن کو جان کا خطرہ ہو یا بیمار ہوں ان کی بھی شہادت وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ ہوسکے گی، انہوں نے کہاکہ خطرناک ملزمان کی حاضری و شہادت جیل سے ہوگی اور دور دراز تعینات انتظامی و عدالتی افسران و ملازمین بھی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔