وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کل سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

اتوار 5 جون 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کل( پیر ) اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے چائنہ کے سفیر بھی وزیر دخالہ چودھری نثار علی خا کے ہمراہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کے لئے شروع کئے جانے والے سیف سٹی پراجیکٹ کا آج وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان باقاعدہ افتتاح کریں گے اس موقع پر چائنہ کے سفیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 1950 کیمرے نصب کئے جائیں گے جن سے سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی اس کے علاوہ امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنانے میں یہ پراجیکٹ مددگار ثابت ہو گا ۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے کے لئے بے شمار اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں سیف پراجیکٹ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ 1950 کیمروں کی مدد سے سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں بھرپور مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :