تجاوزات کیخلاف کارروائی پر لینڈ مافیہ نے مجھے اغواء کیا ، کے ڈی اے ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ کا دعویٰ

اتوار 5 جون 2016 17:32

تجاوزات کیخلاف کارروائی پر لینڈ مافیہ نے مجھے اغواء کیا ، کے ڈی اے ڈائریکٹر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) کے ڈی اے کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ تجاوزات کیخلاف کارروائی پر لینڈ مافیہ نے مجھے اغوا کیا۔ ملزمان کورنگی، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں زمین پر قبضوں میں ملوث ہیں، جبکہ اغوا کاروں کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

اغوا کاروں کے چنگل سے رہائی کے بعد جمیل بلوچ نے میڈیا کوبتایا کہ جب وہ نماز پڑھ کر نکلے تو نامعلوم افراد نے انھیں دھوکہ سے اغوا کر لیا گیا۔

جس کے بعد انکی آنکھوں پر پٹی باندھی اور ہاتھ باندھ دیئے۔ انکا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے پانچ راتیں اور چار دن تک مجھے اپنی تحویل میں رکھا۔جمیل بلوچ کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقصد تجاوزات اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیوں سے روکنا ہے، جبکہ انہوں نے اپنی رہائی سے متعلق عدالت اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :