کراچی ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری
لانڈھی اورسرجانی ٹاوٴن میں چھپا اسلحہ برآمد ،11افراد زیر حراست
اتوار 5 جون 2016 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،لانڈھی اورسرجانی ٹاوٴن کے باڑے میں چھپا گیا مدفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا،11افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لانڈھی کے علاقے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کی اور مدفون اسلحہ برآمدکرلیا ہے ، برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔
سرجانی ٹاوٴن میں گرفتار ملزم سرفراز عرف ہیلی کاپٹر کی نشاندھی پر سلطان موسیٰ کے باڑے پر چھاپا مارا۔کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ماڈل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ادھر سعودآباد پولیس نے دو ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.