کولپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 2 فٹ پٹڑی تباہ ہوگئی

اتوار 5 جون 2016 17:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) مستونگ کے علاقے کولپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 2 فٹ پٹڑی تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کے بعد ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کولپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ۔

لیویز حکام کے مطابق کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے دو فٹ پٹڑی تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ بولان میل گزرنے کے چند منٹ بعد ہوا دھماکے کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی تاہم ریلوے حکام ، لیویز حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور ٹریک کو دو گھنٹے بعد ٹھیک کر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :