حکومت پوری کوشش کرے گی کہ رمضان میں سمری اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو،خواجہ آصف

اتوار 5 جون 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ رمضان میں سمری اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو، جبکہ روزہ داروں کو سہولت دینے کے لئے انڈسٹریل سیکٹر میں رات کی شفٹ بند کی جائے گی، ملک بھر میں بجلی کی طلب18ہزار352میگا واٹ جبکہ پیداوار14ہزار452میگا واٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر مملکت خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے3سالوں میں ڈھائی ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بجلی کی پیداوار14ہزار452میگاواٹ جبکہ طلب18ہزار 352میگا واٹ ہے اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ فال3ہزار900میگاواٹ رہ گیا ہے جسے 2018تک ختم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ریکوری 70فیصد ہو رہی ہے وہاں 4سے6گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈسٹریل سیکٹر بجلی بند کی جائے گی اور ان کو دی جانے والی بجلی گھریلو صارفین کو ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن کے مختلف اوقات میں 3سے4میگاواٹ شارٹ فال ہوتا ہے، کوشش ہو گی کہ سحری اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :