سادہ طرز زندگی ہی کرپشن سے نجات کا ذریعہ ہے،عالیہ رشید

خواتین کی بلاوجہ ضروریات ہی کرپشن کا باعث بنتی ہے، خطاب

اتوار 5 جون 2016 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) قومی احتساب بیور و کی ڈائریکٹر جنر ل (آگاہی) عالیہ رشید نے کہا کہ خواتین کی بلاوجہ ضروریات ہی کرپشن کا باعث بنتی ہے اور سادہ طرز زندگی ہی کرپشن سے نجات کا ذریعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتما م سیمینار "کرپشن سے انکار "کے موضوع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممتا ز سماجی سائنسدان اور ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری تقریب کے صدر تھے جبکہ سبطین رضا لودھی، ڈاکٹر اصغر جمیل بھٹی ، ناصر ہ جمیل، ڈاکٹر مسعودغنی ، ڈاکٹر خلیل احمد بھی مقررین میں شامل تھے۔ڈی جی نیب عالیہ رشیدنے کرپشن کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان بھی یاد دلایا کہ کرپشن ایک زہر ہے اورہم نے اس کا خاتمہ بزور بازو و شمشیر کرناہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناصرف کرپشن کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کے کردار پر زور دیا بلکہ کرپشن کی مختلف اقسام کی نشاندہی بھی کی۔ پاکستان ہماری ماں ہے اور ہم نے وطن عزیز کی حرمت اور پاسدار ی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے جہاد جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں مقررین نے صباء ٹرسٹ کے بچوں کو تحائف دیئے اور اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ ز دیئے

متعلقہ عنوان :