لانڈھی جیل سے 18 بھارتی ماہی گیر رہا

ماہی گیر کینٹ اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے لاہور جائیں گے

اتوار 5 جون 2016 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) پاکستان نے کراچی لانڈھی جیل سے 18 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا تمام بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا گیا بھارتی ماہی گیروں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم رہائی کے بعد انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے 18 ماہی گیروں کو لانڈھی جیل سے رہا کر دیا گیا جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا تھا رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر کینٹ اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے لاہور جائیں گے وہاں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکومت کے حوالے کیا جائے گا واضح رہے کہ پاکستان نے یکم جنوری سے اب تک 199 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :