Live Updates

عمران خان نے پارٹی تنظیمی بحران ختم کرنے کے لئے ( کل ) اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ اور پنجاب میں پرانی تنظیم کو 4 ریجن میں تقسیم کرنے سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے

اتوار 5 جون 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیمی بحران ختم کرنے کے لئے ( کل ) پیر کو اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ اور پنجاب میں پرانی تنظیم کو 4 ریجن میں تقسیم کرنے سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تنظیمی بحران ختم کرنے اور عبوری سیٹ اپ سے متعلق پارٹی رہمناؤں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیاہے اجلاس میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پرانی تنظیم کو 4 ریجن میں تقسیم کرنے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ 4 تنظیموں کی صورت میں عمران خان پنجاب کی قیادت براہ راست خود کریں گے اور تنظیمیں نہ بننے کی صورت میں چودھری سرور متحدہ پنجاب کی صدارت کے امیدوار ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی ، نعیم الحق اور جہانگیر ترین کو مرکز میں عہدے دیئے جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات