الیکشن کمیشن کے چار اراکین 13جون کو اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے

اتوار 5 جون 2016 17:03

اسلام آباد ۔ 5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) کے چار اراکین 13جون کو اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔ ریٹائر ہونے والے ممبرز میں جسٹس (ر) روشن عیسانی (سندھ)، جسٹس (ر) ریاض کیانی( پنجاب)، جسٹس (ر) فضل الرحمان(بلوچستان) اور جسٹس (ر) شہزاد اکبرخان(خیبرپختونخوا) شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ڈائریکٹرجنرل شعبہ تعلقات عامہ ثریا جمال نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ نزدیک آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے تعینات کئے جانے والے چار اراکین میں سے دو اڑھائی سال کے بعد جبکہ دو پانچ سال کا عرصہ مکمل کرکے ریٹائر ہونگے۔ آئین کے آرٹیکل 13(A,B)کے تحت وزیراعظم ہر صوبے کے ممبرکی تقرری کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو تین نام تجویز کرنے کے پابند ہیں جو متعلقہ صوبے کیلئے ان ناموں میں سے ایک نام کی تقرری کی سفارش کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی مساوی نمائندگی ہوتی ہے جس میں قومی اسمبلی کے 8 اور سینیٹ کے 4اراکین شامل ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان اراکین کا 2011ء میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت پانچ سال کی مدت کیلئے تقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :