نئے وفاقی بجٹ میں معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقات کیلئے فنڈزمیں اضافہ کردیا گیا ہے، زراعت کے شعبہ کی ترقی اورکم سے کم اجرت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 17:03

اسلام آباد ۔ 5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2016-17ء کے بجٹ میں معاشرے کے غریب اورپسماندہ طبقات کیلئے فنڈزمیں اضافہ کردیا گیاہے تاکہ سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، بجٹ میں زراعت کے شعبہ کی ترقی اورکم سے کم اجرت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

”اے پی پی “ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلئے 115ارب روپے اور پاکستان بیت المال کیلئے 4ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کیلئے منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کے نظام کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح صنعتی مصنوعات کی منڈیوں تک بروقت رسائی سے بھی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹیکس نادہندگان پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے بھی حوصلہ افزاء ہیں۔

متعلقہ عنوان :