اگرپا رلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تووکلاء سڑکوں پر آئیں گے ‘صدر سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن

پانامہ لیکس اور کر پشن کے خاتمے کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘حکمران جمہوریت اور ملکی مفادات کو تر جیح دیں‘علی ظفر کا انٹرویو

اتوار 5 جون 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگرپا رلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تووکلاء سڑکوں پر آئیں گے ‘پانامہ لیکس اور کر پشن کے خاتمے کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘حکمران جمہوریت اور ملکی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ عوام کا سامناکر نے کیلئے تیار ہو جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر علی ظفرنے کہا کہ پانامہ لیکس کوئی معاملہ بات نہیں بلکہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور وکلاء سمیت پوری قوم اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ جن لوگوں نے بھی لوٹ مارکی ہے انکو سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کو دیکھ رہے ہیں اگر پا رلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تووکلاء سڑکوں پر آئیں گے عوام کی طاقت سے حکومت کو مجبور کر یں گے وہ پانامہ لیکس کا حساب دیں ۔

متعلقہ عنوان :