وفاقی وزیرداخلہ (کل) سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

پراجیکٹ سے وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی،1950کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی

اتوار 5 جون 2016 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان (کل)پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، اس پراجیکٹ سے وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور1950کیمروں کی مدد سے دارلحکومت کی موثر نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوارکووزیرداخلہ چوہدری نثار(کل)پیرکو سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ ہوں گے۔ اس پراجیکٹ سے وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کی بہتری میں مدد ملے گی اور1950کیمروں کی مدد سے دارلحکومت کی موثر نگرانی کی جائے گی۔ امن و امان کے ساتھ یہ منصوبہ ٹریفک نظام کی بہتر میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :