بھارتی وزیراعظم پوری طرح متحرک ہیں‘ہماری خارجہ پالیسی کارکردگی زیر و ہے‘حنا ربانی کھر

اگر وزیراعظم دو ماہ پاکستان نہیں آئیں گے تو کیا ملک کی وزارت خارجہ ایسے ہی چلے گی؟انٹرویو میں گفتگو

اتوار 5 جون 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم دو ماہ پاکستان نہیں آئیں گے تو کیا ملک کی وزارت خارجہ ایسے ہی چلے گی؟ بھارتی وزیراعظم اس وقت پوری طرح متحرک ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کارکردگی زیر و ہے ‘ ہم اپنے خلاف خود سازشیں کرتے ہیں اس کیلئے کسی دوسرے کو الزام دینے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکہ سے مددانگنے والے اس کے سامنے جوابدہ ہیں‘وزیراعظم نے ملک کی اہم ترین وزارت خارجہ کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کو کسی پر اعتبار ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم فیصلے بھی وزیراعظم خود ہی کرتے ہیں۔ کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا کہ کیا فیصلہ ہوا ہیاگر وزیراعظم دو ماہ پاکستان نہیں آئیں گے تو کیا ملک کی وزارت خارجہ ایسے ہی چلے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اس وقت پوری طرح متحرک ہیں وہ دنیا بھر اپنے ملک کیلئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی کارکردگی صفر ہے ایسی صورتحال پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :