Live Updates

عمران خان نے پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس (کل) طلب کر لیا

مرکزی اور صوبائی عہدوں پر نامزدگیاں کیں جائیں گے ‘پنجاب میں دھڑے بندی کی وجہ سے صوبے کو4زون میں بھی تقسیم کیے جانیکا کا قومی امکان

اتوار 5 جون 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس (کل)سوموار کو بنی گالہ میں طلب کر لیا ‘مرکزی اور صوبائی عہدوں پر نامزدگیاں کیں جائیں گے جبکہ پنجاب میں دھڑے بندی کی وجہ سے صوبے کو4زون میں بھی تقسیم کیے جانیکا کا قومی امکان ہے۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت کل بنی گالہ میں ہونیوالے اجلاس کے دوران پنجاب اور مر کز سمیت چاروں صوبوں میں پارٹی امور چلانے کیلئے عبوری سیٹ اپ بنانے کے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی جسکے لیے شاہ محمودقر یشی ‘جہا نگیر خان ترین اورچوہدری محمدسرور کا نام مر کزمیں جبکہ پنجاب کیلئے سنٹرل پنجاب میں عبد العلیم خان ‘یاسمین راشد ‘عمر ڈار اورظہیر عباس کھوکھر ‘نارتھ پنجاب کیلئے سردار خان دریشک ‘صداقت عباسی اور محمد سبطین خان سمیت دیگر کے نام زیر غور ہے اور تحر یک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان پارٹی کے تمام دھڑوں کو عبوری سیٹ اپ میں ذمہ داریاں دیں گے اور آج حتمی فیصلہ کیے جانیکا امکا ن ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :