نوازشر یف کیخلاف عدالت میں پٹیشن لیکر نہیں جاؤں گا‘جسٹس (ر) افتخارمحمدچوہدری

مگر استعفیٰ میاں نوازشریف کے اپنے لیے فائد ہ مند ہوگا‘20کروڑ عوام کے ملک میں ون مین شو نہیں چل سکتا حقیقی جمہوریت ضروری ہے ‘موجودہ اپوزیشن اپنی ذمہ دار پوری نہیں کر رہی ‘صدارتی نظام سے ملک میں کر پشن کے خاتمے سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے‘سربراہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کا انٹرویو

اتوار 5 جون 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمدچوہدری نے کہا ہے کہ میں نوازشر یف کیخلاف عدالت میں پٹیشن لیکر نہیں جا?ں گا مگر استعفیٰ میاں نوازشریف کے اپنے لیے فائد ہ مند ہوگا‘20کروڑ عوام کے ملک میں ون مین شو نہیں چل سکتا حقیقی جمہوریت ضروری ہے ‘موجودہ اپوزیشن اپنی ذمہ دار پوری نہیں کر رہی ‘وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف خود عدالت میں پٹیشن لیکر نہیں جاؤں گا یہ کام پارلیمنٹ کو ہی خود کر نا چاہیے ‘صدارتی نظام سے ملک میں کر پشن کے خاتمے سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمدچوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا وزیر اعظم کے عہدے پر رہنا آئین وقانون کے بر عکس ہے انکو استعفیٰ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کیساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں میں صرف اور صرف آئین وقانون پر عمل کی بات کر تاہوں اس لیے وزیر اعظم سے عہدے سے الگ ہونے کی بات کر رہاہوں۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کو آج بھی نظر انداز کر رہی ہے جسکی وجہ سے وہاں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہوئی تو حکمرانوں کے بچے ہی نہیں اور بھی بہت سے لوگوں کے نام آئیں گے۔