وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایات پر انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا،جٹ 2016-17 ء میں کسانوں کو ریلیف دیا گیا ہے، وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016) وزیرمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، بجٹ 2016-17 ء میں کسانوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں متوسط طبقہ کا ہر لحاظ سے خیال رکھا ہے۔

نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے جبکہ موجودہ بجٹ میں کھاد ، ٹیوب ویل پر بجلی کے استعمال سمت مختلف اشیاء میں ریلیف دے کر کسانوں کو اچھا پیغام دیا گیا ہے جس سے ملک زرعی اعتبار سے بہت ترقی کرے گا اور اس سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :