آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں ایک روزہ فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 5 جون 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج اسلام آباد میں ایک روزہ فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں اور ڈیپارٹمنٹس کے 50سے زائد طلبا وطالبات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے شہریوں کو سیکھنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ انکی صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مختلف موضوعات پر کورسز کا انعقاد بھی کیا ہے جس میں مختلف یونیورسٹیوں ، اداروں ، وزارتوں اور دیگر افسران کو تربیت سے روشناس کرایا گیا ۔ ورکشاپ میں معروف فوٹوگرافر حسین مہدی نے لیکچر بھی دیا ۔