سی ڈی اے کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، مختلف یونیو رسٹیوں کے طلباء و طالبات کی شرکت

اتوار 5 جون 2016 15:34

اسلام آباد ۔ 05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے یہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف یونیو رسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان اور سرینہ ہوٹل کے جنرل منیجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا اور یہاں پر زیاد ہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے جاری اور آنے والے منصوبوں میں شہری ہمارا ساتھ دیں ۔ ممبر ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے ہر سال انوائرمنٹ ڈے کا انعقاد کرتا ہے ۔ اس دن کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں ماحولیات کے حوالے سے آگاہی دینا ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شادات کرنے میں مدد حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے سی ڈی اے نے سخت اقدامات کئے ہیں اس میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :