وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17ء میں برآمدات میں اضافے کے لئے جامع اقدامات تجویز کئے ہیں ٗوزارت خزانہ

رواں مالی سال کے لئے جاری لوکل ٹیکسز اور لیویز کے ڈرا بیک کی سکیم اگلے مالی سال میں بھی جاری رہے گی ٗحکام

اتوار 5 جون 2016 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17ء میں برآمدات میں اضافے کے لئے جامع اقدامات تجویز کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے لئے جاری لوکل ٹیکسز اور لیویز کے ڈرا بیک کی سکیم اگلے مالی سال میں بھی جاری رہے گی ٗ برآمدی ری فنانس سہولت جس کا مارک اپ جون2013ء میں 9.5فیصد تھا اس کو یکم جولائی 2016ء سے 3فیصد پر لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور خصوصاً ان کو نئی ٹیکنالوجی کے لئے سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرنے اور غیر روایتی برآمدات کی ترغیب دینے کے لئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ٗپاکستان کی صنعتی برآمدات 5بڑے شعبوں یعنی ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین بافی، کھیلوں کی مصنوعات اور سرجری کے آلات پر مشتمل ہیں۔ ان پانچ شعبوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یکم جولائی 2016ء سے ان شعبوں کو زیرو شرح پر سیلز ٹیکس کے نظام کے تحت کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :