پہلا روزہ منگل کوہوگا، ماہرین فلکیات کادعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جون 2016 15:20

پہلا روزہ منگل کوہوگا، ماہرین فلکیات کادعویٰ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2016ء)پاکستان میں پہلا روزہ سات جون بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ شہری تیس روزے رکھنے کے لئے تیار ہو جائیں پورے ملک میں رمضان کا چاندایک ہی دن نظر آئے گا، اس سے پہلے آنے والی گواہی جھوٹی ہو گی۔رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنی بیٹھک چھ جون کو لگائے گی لیکن ماہر فلکیات نے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں پانچ جون کو پورے پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں،اگر کسی صوبے میں شہادت آتی ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں ہوگی۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پانچ جون کو صبح سات بج کرانسٹھ منٹ پر چاند پیدا ہوگا جو چھ جون کو غروب آفتاب کےبعد تیس منٹ تک واضح طورپر دیکھا جا سکے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ماہ رمضان تیس دن کے ہونے کا امکان ہے،سب سے طویل روزہ بائیس جون کو ہو گا۔