کے الیکٹرک نے گھریلو صارف کو دو ارب 18کروڑ ٗ90لاکھ ٗ28ہزار روپے کا بل بھیجوادیا

مقررہ تاریخ پر نہ بھرنے کی صورت میں 17 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 2سو 51 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا تحریر کیا گیا

اتوار 5 جون 2016 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے گھریلو صارف کو 2 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ 28 ہزار 13 روپے کابل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے ارسال کیے گئے بل کو جمع کروانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ٗ مقررہ تاریخ پر نہ بھرنے کی صورت میں 17 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 2سو 51 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا تحریر کیا گیا ہے۔بل میں واضح طور پر موجود ہے کہ مئی 2016 کے مہینے میں اسی صارف نے صرف 285 یونٹ استعمال کیے ہیں ٗاس صارف کا 2016 میں بل اوسطاَ 45 ہزار روپے آتا رہا ٗ اپریل میں بھی ان کا بل 45 ہزار 5 روپے آیا تھا۔ بل پر کے الیکڑک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی خرابی کے باعث بل غلط بن گیا۔

متعلقہ عنوان :