محکمہ زراعت کی جو ابتر صورتحال موجودہ دور میں ہے ٗپہلے کبھی نہیں ہوئی ٗ عندلیب عباس

ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو شروعات ابتداء سے کرنے کی ضرورت ہے ٗانٹرویو

اتوار 5 جون 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماء عندلیب عباس نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی جو ابتر صورتحال موجودہ دور میں ہے وہ اس سے پہلے کھبی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ زراعت ایک ایسا شعبہ ہے جس کو حکومت کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ میں سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو شروعات ابتداء سے کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :