Live Updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس (کل )ہونگے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس کراچی میں ہو گا پورے ملک میں رمضان کا چاندایک ہی دن نظر آئے گا، اس سے پہلے آنے والی گواہی جھوٹی ہو گی ٗماہر فلکیات سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ میں(کل) پیر کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے ٗماہرین

اتوار 5 جون 2016 15:13

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس (کل) پیر6 جون کو منعقد ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس کراچی میں ہو گا ٗ زونل و ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے کے فیصلے کا اعلان کریں گے ادھر ماہرفلکیات نے کہا ہے کہ پورے ملک میں رمضان کا چاندایک ہی دن نظر آئے گا، اس سے پہلے آنے والی گواہی جھوٹی ہو گی۔ماہرین کے مطابق پانچ جون کو پورے پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں،اگر کسی صوبے میں شہادت آتی ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات کے مطابق پانچ جون کو صبح سات بج کرانسٹھ منٹ پر چاند پیدا ہوگا جو چھ جون کو غروب آفتاب کے بعد تیس منٹ تک واضح طورپر دیکھا جا سکے گا۔ماہر فلکیات کے مطابق اس سال ماہ رمضان تیس دن کے ہونے کا امکان ہے،سب سے طویل روزہ بائیس جون کو ہو گا۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ میں(کل) پیر کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے تاہم پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں تاہم پیر کو ملک کے مغربی علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں اور رواں برس رمضان المبارک کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات