پہلا روزہ منگل کوہوگا، ماہرین فلکیات کادعویٰ

اتوار 5 جون 2016 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) ماہرین فلکیات نے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ سات جون بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ شہری تیس روزے رکھنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ پورے ملک میں رمضان کا چاندایک ہی دن نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چھ جون کو ہوگا لیکن ماہر فلکیات نے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند چھ جون کو غروب آفتاب کے بعد تیس منٹ تک واضح طورپر دیکھا جا سکے گا۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ماہ رمضان تیس دن کے ہونے کا امکان ہے،سب سے طویل روزہ بائیس جون کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :