پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت18 بھارتی ماہی گیر رہا کر دئیے

اتوار 5 جون 2016 14:35

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت18 بھارتی ماہی گیر رہا کر دئیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت18 بھارتی ماہی گیر رہا کر دئیے‘ ماہی گیروں کو (کل) پیر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی ی لانڈھی جیل میں قید 18ماہی گیر رہا کر دئیے۔ ماہی گیروں کو مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں (کل) واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سال مجموعی طور پر 199 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :