کراچی، لانڈھی میں رینجرز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 5 جون 2016 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں 8 ہینڈ گرنیڈ ‘ 4 سب مشین گن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں ایک لائٹ مشین گن‘ ایک جی تھری رائفل ‘ 4 سب مشین گن‘ 8ہینڈ گرنیڈ اور مختلف بور کی گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :