ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 452 میگا واٹ، طلب 18 ہزار 352 میگا واٹ ہے، خواجہ آصف

انڈسٹریل سیکٹر کو رات کے اوقات دی جانیوالی بجلی گھریلو صارفین کو دینگے، کوشش ہو گی کہ سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو

اتوار 5 جون 2016 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) وفاقی و زیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 452 میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 352 میگا واٹ ہے ‘ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3900 میگا واٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 452 میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 352 میگا واٹ ہے۔

انڈسٹریل سیکٹر کو رات کے اوقات دی جانے والی بجلی گھریلو صارفین کو دیں گے اور کوشش ہو گی کہ سحری اور افطاری کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ جہاں 70 فیصد ریکوری ہو رہی ہے وہاں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور تین سال میں اڑھائی سے تین ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ختم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دن کے مختلف اوقات میں 3 سے 4 ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :