کراچی دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ہر فرد کے لیے7درخت لگانے کی ضرورت ہے:ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 جون 2016 14:20

کراچی دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جون۔2016ء) کراچی کا شمار دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں میں ہوتاہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر ایک شخص کے لیے سات درخت ہونے ضروری ہیں۔کراچی میں آبادی بڑھنے کے ساتھ اونچی عمارتوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ چند برسوں میں شہر میں نہ صرف فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے بلکہ ہی انڈسٹریل واٹر ویسٹ کی وجہ سے آبی آلودگی بھی بڑھ گئی ہے۔

ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ہر ایک فر دکے لیے سات درختوں کی ضرورت ہے۔ماہرین کے مطابق شہر کا درجہ حرارت دو ڈگری بڑھ گیا ہے جسکی ایک وجہ زمین سے پانی کا ختم ہونا ہے جبکہ آلودگی کے باعث شہریو ں میں پھیپڑوں اور دیگر سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ڈی جی سندھ انروائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس میں تین سال تک کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کو چاہیے کہ ہائی رائیز بلڈنگز بنانے سے قبل ماحول پر ہونے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :