پنجاب ،علماء اکرام نے ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015پر عمل درآمد کیلئے یقین دہانی کرادی

اتوار 5 جون 2016 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) حکومت پنجاب کے جاری کردہ ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015پر عمل درآمد کیلئے تمام علماء اکرام نے یقین دہانی کرادی ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مختلف حساس مساجد و عبادت گاہوں کیفول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر نے پولیس لائنز کمپلیکس میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کی ،میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کے ہمراہ ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی ،ایس ایس پی آپریشنز عرفان اللہ خان کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے علماء اکرام نے شرکت کی، امن کمیٹی کے علماء اکرام نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مختلف حساس مساجد و عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہتمام کیا جائے ہر مسجد میں پولیس اہلکار کے ساتھ ساتھ ولنٹیئر لگائے جائیں اور ولنٹیر کو مناسب ٹریننگ دی جائے تاکہ رمضان المبارگ کا مہینہ نہایت عقیدت سے گزارا جا سکے۔

(جاری ہے)

جس پر سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تمام علما ء کرام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہر مسجد میں پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ ولنٹیئربھی ڈیوٹی پر لگائے جائیں گے ۔ولنٹیئر کو پولیس ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تمام ٹاؤن ایس پیز کو حکم جاری کیا کہ اپنے اپنے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر تمام امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کریں اوررمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں تمام حساس مساجد و عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کروائیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینہ کو نہایت خوش اسلوبی سے گزارا جا سکے

متعلقہ عنوان :