اوچھ شریف ،ماں اور بیٹی تیزاب کے حملے سے زخمی

مبینہ حملہ آوروں کے خلا ف مقدمہ درج

اتوار 5 جون 2016 13:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) اوچھ شریف کے قریب سرکند بشارت گاوٴں میں ماں اور رضاعی بیٹی مبینہ طور پر تیزاب کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق تین افراد نے 35 سالہ رضیہ کے گھر اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں زبردستی گھس کر ماں اور رضاعی بیٹی آسیہ پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

تیزاب کے حملے میں دونوں کے جسم کے مختلف حصے بْری طرح جل گئے جس کے باعث انہیں بہاول وکٹوریا ہسپتال (بی وی ایچ) منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا تینوں مبینہ حملہ آوروں شفیق، فیاض احمد اور اس کے بھائی ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شفیق کا مبینہ طور پر رضیہ سے تعلق تھا اور وہ چاہتا تھا کہ خاتون اپنے شوہر خان محمد سے طلاق لے لے، لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :