رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس(کل) ہوگا

اتوار 5 جون 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس( کل)پیر کوپشاور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی وضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں آج طلب کر لیے گئے ہیں،اجلاس کی صدارت چےئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائیگاجبکہ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم نظر آ رہے ہیں۔