کراچی، دواہم دہشت گردوں سمیت 9 ملزم گرفتار

نیک دین اور محمد اکبر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی وی سے ہے

اتوار 5 جون 2016 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) اچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نیک دین اور محمد اکبر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے ، وہ شہر میں آستانوں پر فائرنگ سمیت تخریب کاری کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔