چیچہ وطنی‘ نامعلوم ڈاکو واردات میں ناکامی پر چوکیداروں سے ہی اسلحہ چھین کرلے گئے

اتوار 5 جون 2016 13:33

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) نامعلوم ڈاکو واردات میں ناکامی پر چوکیداروں سے ہی اسلحہ چھین کرلے گئے،ذرائع کے مطابق گاؤں9،چودہ ایل شیر پور کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو چوکیدار رکھے ہوئے ہیں،اسلحہ بردار ملزموں نے واردات میں ناکامی پراچانک دونوں چوکیداروں فاروق اور رحمت کو یرغمال بنا لیا اور انہیں زدوکوب کرکے اسلحہ چھین لیا اور مسروقہ اسلحہ سمیت فرار ہوگئے،پولیس کسووال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :