چیچہ وطنی‘ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اسکی سہیلی کے باپ نے اغوا کرلیا

پولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلئے کاروائی شروع کردی

اتوار 5 جون 2016 13:33

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اسکی سہیلی کے باپ نے اغوا کرلیا،پولیس کے مطابق گاؤں ون اے چودہ ایل کے رہائشی کاشتکار محمدایوب کی 17سالہ بیٹی مسماۃ عابدہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول4،چودہ ایل کے امتحانی سنٹر میں پیپر دیکر واپس گھر جارہی تھی جسے اسکی کلاس فیلوفریحہ اوراسکے والد ایوب فوجی نے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے،پولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :