حجاج کی بہبود کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ‘رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اﷲ خان

عازمین حج اﷲ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں‘ انہیں مناسک حج و عمرہ اور دیگر انتظامی امور سے متعارف کرانا بڑے اجر و ثواب کاکام ہے

اتوار 5 جون 2016 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) قومی اسمبلی کے رکن اور تنظیم بہبود حجاج پاکستان کے صدر حاجی بسم اﷲ خان نے کیا ہے کہ عازمین حج اﷲ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں ۔ انہیں مناسک حج و عمرہ اور دیگر انتظامی امور سے متعارف کرانا بڑے اجر و ثواب کاکام ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم بہبود حجاج پاکستان کے عہدیدار ان کے اعزاز میں تنظیم بہبود حجاج کے سینئر نائب صدر راشد چیمہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ تنظیم بہبود حجاج ایک پرانی تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے عازمین حج کی رہنمائی کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ حجاج کی بہبود کے سلسلے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

اس موقع پر راشد چیمہ نے اجلاس کو بتایا کہ ماضی کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے بعدصدیق پبلک اسکول سکتھ روڈ ، میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے سیکرٹری جنرل امتیاز عاصی نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور اور ٹور آپریٹروں کے خلاف حجاج کی شکایات کے ازالے کے لیے سینئر قانون دان چوہدری محمد آصف حاجیوں کی مفت قانونی مدد کریں گے ۔

اجلاس میں سید سلطان شاہ سابق ڈائریکٹر حج کو تنظیم کا نائب صدر اور محمد صدیق حیات کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔قبل ازیں تنظیم بہبود حجاج کے بانی صدر سنیٹر حاجی ملک فرید اﷲ خان شہید اور صوفی محمد رفیق کے لیے دُعائے مغفرت کی گئی اور حجاج کے لیے اُن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر راجا مسعود اور حنیف انصاری نے تنظیم بہبود حجاج میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :