بہاولپور، اوچ شریف میں ماں اور بیٹی تیزاب کے حملے سے زخمی

اتوار 5 جون 2016 11:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) اوچ شریف کے قریب سرکند بشارت گاوٴں میں ماں اور رضاعی بیٹی مبینہ طور پر تیزاب کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین افراد نے 35 سالہ رضیہ کے گھر اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں زبردستی گھس کر ماں اور رضاعی بیٹی آسیہ پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے حملے میں دونوں کے جسم کے مختلف حصے بْری طرح جل گئے جس کے باعث انہیں بہاول وکٹوریا ہسپتال (بی وی ایچ) منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا تینوں مبینہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔