حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ،3 افراد جاں بحق،11زخمی

اتوار 5 جون 2016 11:52

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹرک بے قابوہوکر مسافر بس سے ٹکرا گیا۔حادثے میں تین افراد جاں بحق جب کہ خواتین اوربچوں سمیت گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار مسافر بس سرگودھا سے لاہور جارہی تھی کہ پنڈی بھٹیاں انٹر چینجکے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک نے اسے ٹکر دے ماری۔حادثے میں بس ڈرائیور پرویز احمد اور مسافر خاتون ممتاز بی بی سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔6زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈہسپتال فیصل آباد بھیجا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے سو جانے سے پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :