صوابی، فائرنگ کے واقعات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 جاں بحق

اتوار 5 جون 2016 11:48

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) صوابی میں 2 سگے بھائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اوربہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے گاوٴں پنج پیرمیں پوٹھو ہار بائی پاس نہر کے مقام پردو بھائیوں نے فائرنگ کرکے جمعہ گل اور اسکے بھائی صابر شاہ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم نعیم گل اور بھائی زرین گل کا کہنا ہے کہ مقتولین سے انکی کچھ روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، پولیس نے ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پنج پیر کے علاقے میں ہی ایک دوسرے واقعے میں بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا ، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا ، ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :