کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا، تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے،حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی کفالت کرے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاتقریب سے خطاب

اتوار 5 جون 2016 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا، تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔وہ لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے فوڈ پیکٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کرسمس سمیت دیگر مذہبی تہواروں کی مناسبت سے اشیائے خورونوش میں کمی کردی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی ہوش ربا اضافہ کردیا جاتاہے۔غریب لوگوں کو قطاروں میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے حالانکہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی کفالت کرے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔ تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔ سراج الحق نے ملک سے فوری طور پر کرپشن کے خاتمے اور تمام ذمے داروں کو کٹہرے میں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔