ایکو اسٹار نے طاقتور خصوصیات کا حامل 55انچ کا اسمارٹ ٹی وی VERO 4K UHD متعارف کرادیا

ہفتہ 4 جون 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء)ایکو اسٹار کا شمار دنیا بھر میں الیکٹرانکس مصنوعات کی تیاری میں سب سے بہترین برانڈ کے طور پر کیا جاتا ہے اور ایل ای ڈی اور اسمارٹ ٹی وی میں ایکو اسٹار دنیا کا سب سے بڑا برانڈ ہے ۔ایکو اسٹار نے پاکستان میں اپنے نئے اور طاقتور خصوصیات کے حامل 55انچ کے اسمارٹ ٹی وی VERO 4K UHDمتعارف کرادیا ہے ۔

یہ نیا ٹی وی ماڈل CX-55UD925 بیش بہا خصوصیات کے ساتھ محض 1لاکھ9ہزار کی انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہے اور پاکستان میںDWP گروپ ایکو اسٹار کے اس اسمارٹ ٹی وی کی ڈسٹری بیوشن کے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔ایکو اسٹار کے VERO 4K UHD اسمارٹ ٹی وی کی پکچر کوالٹی کسی بھی فل ایچ ڈی کے مقابلے میں چار گنا زائد بہتر ہے اور اس کی55انچ کی وسیع اسکرین صارفین کو خوشگوار تجربہ فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس اسمارٹ ٹی وی میں بہت سے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں فیس بک،یو ٹیوب ،نیٹ فلیکس ویڈیوز،اسکائپ کال اور دیگر شامل ہیں۔اب صارفین ایکو اسٹار کے VERO 4K UHD اسمارٹ ٹی وی پر فور کے تجربے سے ہم آہنگ ہوسکتے ہیں ،یہ ٹی وی نہ صرف استعمال میں نہایت اعلیٰ ہے بلکہ بجلی کے استعمال کے حوالے سے بھی انتہائی باکفایت ہے ۔ایکو اسٹار اس سے قبل ہی اسمارٹ ٹی وی کے متعدد بہترین ماڈلز مارکیٹ میں متعارف کراچکا ہے جس میں 3D Smart LED TV’،65انچ کا ایل ای ڈی ٹی وی ،Smart LED TV’ اور اسٹینڈرڈ ایل ای ڈی ٹی وی شامل ہیں۔

ایکو اسٹار کے اسمارٹ ٹی وی معیار اور جدت کے شعبے میں متعدد بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ ایکو اسٹار کے اسمارٹ ٹی وی قیمت میں بھی انتہائی مناسب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد اسمارٹ ٹی وی اورایل ای ڈی کی خریداری کے وقت محض ایکو اسٹار کو ہی ترجیح دیتی ہے ۔