امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 4 جون 2016 18:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ آئی سی ای فیوچرز کے تحت کاٹن کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.3سینٹ کی کمی کے بعد 62.87 سینٹ فی پاوٴنڈ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمتیں 62.81 اور63.67 سینٹ فی پاوٴنڈ کے درمیان گردش کرتی رہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کے حجم میں 3277 لاٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد کاٹن کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :