چین کے کئی صوبوں میں طوفان ، بارش اور ژالہ باری کا امکان

ہفتہ 4 جون 2016 16:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ چین کے کئی جنوبی علاقوں میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے ،چین کے صوبوں گوانگ ژی ژوانگ ،گوانگ ڈانگ اور فوجیان میں شدید طوفان اور موسلادھار بارشیں ہونگی ، بعض علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے ، ان علاقوں میں 120ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے ، چینی صوبے شان ژی ، ہنان ، گان ژو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈ نگ اور پہاڑی سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔