ریلوے سیٹوں کی آ ن لا ئن بکنگ کا منصوبہ مکمل

ابتدائی طور پرآن لائن بکنگ کی سہولت راولپنڈ ی سے لاہور کے ما بین چلنے والی نائٹ کوچ پر حاصل ہو گی

ہفتہ 4 جون 2016 16:29

ریلوے سیٹوں کی آ ن لا ئن بکنگ کا منصوبہ مکمل

راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے راولپنڈی ڈویژن نصیر خان نے کہا ہے کہ پا کستان ریلوے نے ائیر لا ئنز کی طرز پر ٹر ینوں کی نشستوں کی آ ن لا ئن بکنگ کے منصوبہ پر کام مکمل کر لیاہے، ابتدائی مر حلہ میں یہ سہولت راولپنڈ ی لاہور کے ما بین چلنے والی نائٹ کوچ پر حاصل ہو گی۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے نصیر خان نے کہاکہ آن لائن ریزرویشن کا نظام سنٹر لائز ہو گا اور مسافرانٹرنیٹ کے ذریعے نشست ر یزرو کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی سے کراچی کے ما بین چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا ریک تبد یل کر نے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لیے نئی چا ئنیز کو چز لگا ئی جا ئیں گی۔ٹرین کے ساتھ لگائی جانے والی ان نئی کو چز میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی ۔ نصیر خان نے مزید بتایاکہ رمضان المبارک میں مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی رمضان پیکج دیا جائے گا جس کے تحت ریل کرایوں میں مجموعی طور پر 10سے 25فی صد رعائت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 07جون سے شروع ہو کر 27جون تک نافذالعمل رہے گا۔