راولپنڈی کینٹ کی10وارڈز میں600 نئے کوڑادان نصب کیے جائیں گے
ہفتہ 4 جون 2016 16:29
راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام وارڈز میں نئے کوڑادانوں کی تنصیب رواں ماہ مکمل کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ۔چیف سینٹری انسپکٹر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈوارث بھٹی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کینٹ میں صفائی کے انتظامامات کو مزید موثر بنانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ کینٹ بورڈ کی تمام 10وارڈوں میں مجموعی طور پر 600جدید کوڑادانوں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گلی محلے کی سطح پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے نظام کو مربوط کیا جاسکے ۔
وارث بھٹی نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا شعبہ سینی ٹیشن بھرپور قدامات کر رہاہے ۔اس ضمن میں پری مون سون نالوں کی صفائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہفتہ صفائی کے تحت سینی ٹیشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ہر گلی محلہ کی سطح پر صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
وارث بھٹی نے مزید بتایاکہ 600سے زائد کوڑا دانوں کی تنصیب کا عمل رواں م اہ میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کینٹ کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ کوڑا دانوں کی عدم موجودگی کے باعث شہری اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ نالوں اور نالیوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے صورتحال گھمبیر ہو جاتی ہے تاہم نئے کوڑا دانوں کی تنصیب کے بعد اس مسئلہ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کر کٹ کسی بھی صورت نالے میں یا نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.