موسم گرما میں شہد کی مکھیوں کی پرورش میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں
ہفتہ 4 جون 2016 16:27
راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران شہد کی مکھیوں کی پرورش میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ترجمان نے کہا کہ گرمیوں میں شہد کی مکھیوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تو خوراک کو پتلا کرنا مقصود ہوتا ہے اور دوسرا چھتے کو ٹھنڈا رکھنا اشد ضروری ہوتا ہے۔
اس لئے باکسوں کے نزدیک صاف پانی کا انتظام ہونا چاہئے۔ پانی کو گدلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے مکھیاں بیمار ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ چیونٹیوں کے تدارک کیلئے بکس کے پائے پانی بھرے پیالوں میں رکھے جائیں اور ان میں روزانہ تازہ پانی تبدیل کریں۔ جب شہد کا موسم ختم ہونے والا ہو تو آخری بار نچلی منزل میں کافی شہد (تقریباً 10 کلوگرام) مکھیوں کی خوراک کیلئے چھوڑ کر باقی شہد نکال لینا چاہیے اور فالتو چھتے بچی کھچی خوراک مکھیوں کو کھلا کر باہر نکال لیں اور انہیں خالی بکسوں میں رکھ کر گودام میں سٹور کر لیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.