کھادوں کے متناسب استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ،محمد طارق

ہفتہ 4 جون 2016 16:26

راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)زرعی کھادیں تیار کرنے والے ادارے ایف ایف سی کے منیجرفارم ایڈوائزری سنٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ کھادوں کے متناسب استعمال، زرعی ماہرین کے مشوروں پرسو فیصد عمل سے کسان پنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں․انہوں نے کہا کہ جدید کاشتکاری کی تکنیک کے استعمال سے کسان خوشحال ہو گا جسکے قومی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ مکئی کے پودوں کی تعداد فی ایکڑ 28 ہزارہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جن زمینوں میں نائٹروجن اور فاسفورس کے علاوہ پوٹاش کی بھی کمی پائی جاتی ہے ان میں مکئی کی کاشت کے وقت ایم او پی یا ایس او پی کا استعمال ضروری ہے ․انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں مکئی کی فصل کو پھول آنے پر پانی ضرور لگائیں ورنہ پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔